ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات اور ہماچل میں کانگریس کی ہار پر راہل گاندھی نے دیا بیان

گجرات اور ہماچل میں کانگریس کی ہار پر راہل گاندھی نے دیا بیان

Tue, 19 Dec 2017 00:14:16    S.O. News Service

نئی دہلی،18؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی نے ایک بار گجرات جیت لیا ہے۔ہماچل کا اقتدار بھی اس نے کانگریس سے چھین لیا ہے۔کانگریس کے لئے خوشی کی بات بس اتنی ہے کہ اسے گجرات میں کچھ اضافی سیٹیں مل گئی ہیں اور ہماچل میں اس کا ایسا صفایا نہیں ہوا، جس کا اندیشہ تھا۔ انتخابی نتائج کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی عوام کے فیصلے کو قبول کرتی ہے اور دونوں ریاستوں میں نئی حکومتوں کو مبارکباد دیتی ہے۔راہل نے ٹویٹ کر کہاکہ میں گجرات اور ہماچل کے عوام کا میرے تئیں محبت ظاہر کرنے کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔کانگریس کارکنوں کو دئیے اپنے پیغام میں راہل گاندھی نے کہاکہ کانگریس کے میرے بھائیوں اور بہنوں آپ کی وجہ سے مجھے بہت فخردیاہورہا ہے۔آپ ان سے مختلف ہیں، جن کے خلاف لڑے۔آپ نے یہ دکھایا ہے کہ کانگریس کی سب سے بڑی طاقت شرافت اور ہمت ہے۔گجرات کے انتخابات کے نتائج پر ریاست میں کانگریس کے انتخاباتی انچارج اشوک گہلوت نے کہا کہ راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے آبائی ریاست میں بہترین تشہیرکی۔گہلوت نے کہاکہ کانگریس نے جس طرح انتخابی مہم کیا اور راہل گاندھی نے جس طرح بس کے ذریعہ دورے کئے وہ بہت اچھا انتخابی مہم تھا۔انتخابات کے نتائج جو بھی ہوں مگر ملک اس انتخابات کے نتائج کو کانگریس کی ’جیت‘کے طور پر دیکھے گا۔انہوں نے کہاکہ انتخابی مہم اور منشور کے ذریعے ہم گجرات کے لوگوں کے جذبات کی عکاسی کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اس الیکشن میں بھی کامیاب رہے ہیں۔ گہلوت نے کہاکہ جس طرح وزیر اعظم مودی نے منموہن سنگھ جی، سونیا جی اور راہل جی پر حملے کئے ان کو لیکر راہل جی نے کہا تھا کہ کانگریس کے لوگ وزیر اعظم کے خلاف اس طرح کا تبصرہ نہیں کریں گے۔ادھر، سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ کانگریس کو 2019کے لوک سبھا انتخابات میں تبدیلی لانے کے لئے تمام سیکولر پارٹیوں کو ایک ساتھ لانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جب کسان تکلیف میں ہوں گے اور نوجوان بے روزگار رہیں گے، تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔


Share: